• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ شماریات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آگاہی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)عالمی یومِ شماریات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک کچہری تک نکالی گئی جس میں ضلعی افسران، طلبا، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے شماریات کی اہمیت، درست اعداد و شمار کے استعمال اور قومی ترقی میں ڈیٹا کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شماریات قومی منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور ترقیاتی اہداف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ مردم شماری اور مختلف سروے کے دوران درست معلومات فراہم کریں تاکہ قومی ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
ملتان سے مزید