• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 3 ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹس کی انسپکشن، 2 ہزار 160 کلو ملاوٹی ڈیری کریم تلف اور مالکان کیخلاف مقدمات درج کرادیے گئے،تفصیلات کے مطابق ملتان میں محلہ خادم آباد خانیوال روڈ، سیتل ماڑی پل نو بہار نہر اور بہاولپور روڈ پر ایچ بی ایل بنک کے قریب ڈیری مصنوعات بنانے والے یونٹس کو چیک کیا گیا لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق ڈیری مصنوعات میں ویجیٹبل آئل اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔قدرتی غذائیت کم ہونے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری خوراک موقع پر تلف کردی گئی۔ فوڈ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تینوں فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹ ایک سنگین جرم ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔
ملتان سے مزید