• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن،صارفین سے 40کروڑ18لاکھ روپے ریکور

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کرکے 24ہزار207صارفین سے 40کروڑ18لاکھ روپے ریکور کرلئے۔ 723بجلی چوروں کو 5کروڑ16لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ 535مقدمات درج کروادئیے گئے۔ چیف انجینئر کسٹمرسروسز سیدجوادمنصوراحمد نے کہا ہے کہ میپکو ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجارہاہے۔پرائیویٹ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف 24ہزار207آپریشن کئے گئے ان سے 40کروڑ18لاکھ50ہزار روپے وصول کئے گئے۔ریجن بھر میں 21ہزار720گھریلو نادہندہ صارفین سے 28کروڑ45لاکھ روپے، ایک ہزار586نادہندہ کمرشل صارفین سے 2کروڑ62لاکھ روپے، 125نادہندہ صنعتی صارفین سے 85 لاکھ 90 ہزار روپے، 730نادہندہ کاشتکاروں سے 8 کروڑ 12لاکھ روپے اور دیگر کیٹگریز کے 46نادہندگان سے 12لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ رننگ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں 4سے 6ماہ کی مدت والے 4ہزار306صارفین سے 5کروڑ79لاکھ روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے 366نادہندگان سے 81لاکھ60ہزارروپے، ایک سے تین سال کی مدت والے 13نادہندہ صارفین سے 5لاکھ70ہزارروپے وصول کئے گئے۔ ڈیڈ ڈیفالٹرز کی کیٹگری میں ایک ماہ کی مدت والے 1463صارفین سے ایک کروڑ55لاکھ روپے، دو ماہ کی مدت والے 460صارفین سے 86لاکھ80ہزارروپے، تین ماہ کی مدت والے 1068نادہندہ صارفین سے ایک کروڑ76لاکھ روپے، چار سے چھ ماہ کی مدت والے 1405ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ88لاکھ روپے، چھ ماہ سے ایک سال کی مدت والے 1013نادہندہ صارفین سے ایک کروڑ81لاکھ روپے، ایک سے تین سال کی مدت والے 716نادہندگان سے ایک کروڑ69لاکھ روپے اور تین سال سے زائد مدت والے 194ڈیڈڈیفالٹرز سے 42لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ماہ اکتوبر میں ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور خانیوال سرکلوں میں 723افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 640بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں ان میں سے 535صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ بجلی چوروں کو 5کروڑ16لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جس میں سے 77لاکھ60ہزارروپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔
ملتان سے مزید