ملتان( سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ۔ جلیل آباد پولیس نے ملزم وسیم الرحمن سے پسٹل جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ریاض سے پسٹل تین گولیاں برآمد کرلی ۔ ملزم نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی جو گزشتہ روز منظور ہو گئی۔