• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے مختلف واقعات ، پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔قادر پورراں پولیس کو غلام شبیر نے بتایا کہ ملزمان شعیب ، ساجد ، شیراز ،ارشد اور اللہ دتہ میری بھتیجی کو اغوا کرلیا جو اپنے ساتھ نقدی تین لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو ملک فیض اللہ نے بتایا کہ میری بیٹی 17سالہ گونگی بہری سمیرا بی بی کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے اسی تھانہ کو وسیم عارف نے بتایا کہ گھر آیا تو میرا والد موجود نہ تھا مجھے قوی شبہ ہے کہ والد کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے قطب پور پولیس کو اللہ دتہ نے بتایا کہ گھر آیا تو میری بیٹیاں مہر النسا ، فاطمہ ،زارا بی بی اور منور موجود نہ تھی جسے بہت تلاش کیا مگر کچھ نہ پتا چل سکا ممتاز آباد پولیس کو نگینہ ظہور نے بتایا کہ اپنے بیٹے 17سالہ عمیر کو کام پر چھوڑ کر آیا جو واپس نہ آیا جسے نامعلوم نے اغوا کرلیا جبکہ اسی تھانہ کو مختیار حسین نے بتایا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔
ملتان سے مزید