• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین میں ووٹ کے حق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے، وسیم جعفری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید وسیم احمد جعفری نے کہا ہے کہ خواتین کی مساوی نمائندگی ہی حقیقی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے الیکشن کمیشن خواتین سمیت تمام طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے پرعزم ہے خواتین میں ووٹ کے حق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے یہ بات انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں دیہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید وسیم احمد جعفری ، ڈائریکٹر الیکشنز عبداللہ ، ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عالیہ نذر سمیت مختلف سول سوسائٹی کی تنظیموں ، خواتین کی کمیونٹی آرگنائزیشنز اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نمائندوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ دیہی خواتین جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں خواتین کے ووٹر کے طور پر اندراج کو یقینی بنانا اُن کے آئینی حق کے تحفظ اور معاشرتی ترقی کی جانب اہم قدم ہے خواتین میں ووٹ کے حق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور ووٹر لسٹوں میں ان کی شمولیت کو ممکن بنانا جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
کوئٹہ سے مزید