• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کاخیرمقدم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی،سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا تسلسل جاری رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسےدونوں برادر اسلامی ممالک کے عوام کےلئے نیک شگون قرار دیا ہےانہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں ان کے عوام کے مابین صدیوں پرانے اسلامی، تاریخی ،ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔
کوئٹہ سے مزید