کوئٹہ ( خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت افسران کا اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے باعزت انخلا اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی کے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے لہٰذا افغان مہاجرین با عزت طریقے سے اپنے وطن واپس چلے جائیں بصورت دیگر حکومت سخت کارروائی کریگی انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری کارروائیوں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری رکھی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شہر کو صاف بنایا جا سکے۔