خیبر پختونخوا حکومت کے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی بلٹ پروفِنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیار کی ہے، کے پی پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں تاہم اِن کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کےپی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلٹ پروف گاڑیوں کو پرانی اور ناقص قرار دیتے ہوئے پولیس کو وفاق کی جانب سے دی گئی گاڑیاں نہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پولیس کو نئی گاڑیاں اور مزید سہولتیں دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔