لاہور(خصوصی رپورٹر)فنگس زدہ ایکسپائر مونگ پھلی کو خشک کر کے نمکو تیار کرنے والے یونٹ پکڑا گیا ہے، 36ہزار کلو فنگس زدہ مونگ پھلی، 4ہزار کلو ناقص نمکو ضبط کر لی گئی جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک اور مینیجر کیخلاف مقدمہ درج کروا کے 1ملزم گرفتار کروا دیا گیا، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا لنک روڈ گاؤں گٹیالہ میں سنیکس یونٹ پر چھاپہ، سنیکس یونٹ میں فنگس زدہ مونگ پھلی زمین پر ترپال پر خشک کی جا رہی تھی ذخیرہ شدہ ناقابل استعمال مونگ پھلی کی خرید و فروخت کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،فیکٹری میں صفائی کے ناقص انتظامات، فروخت کے لیے تیار نمکو پر لیبل موجود نہ تھا،ناقص سٹوریج، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا،انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے