لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، عدالت میں خاتون کی جانب سے دوران سماعت ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون کے وکیل کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی، وکیل نے موقف اپنایا کہ خاتون غلطی تسلیم کرتی ہے اور معافی چاہتی ہے، عدالت نے خاتون کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خاتون نے اپنا ایڈریس بھی درست نہیں بتایا تھا۔