لاہور(خبرنگار) سیکنڈری بورڈ لاہور میں بوٹی مافیا اور جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے امیدواران کی بائیو میٹرک کا نظام تجرباتی طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ میٹرک کے سیکنڈ اینول امتحانات میں پائلٹ پراجیکٹ کے بعد انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات میں بھی بائیو میٹرک حاضری سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات میں بائیو میٹرک سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا۔اب یہ سسٹم انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں بھی مکمل طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں 35 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے، جن کی حاضری بائیو میٹرک طریقے سے لگائی جائے گی۔