• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام، گوجرانوالہ میں 165 مستحق جوڑوں کی شادی

لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت امسال 5 ہزار سے زائد شادیاں کروائی جائیں گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی کروائی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دولہا دولہن کو عروسی جوڑا بھی تحفہ میں دیا گیا ہے۔پنجاب دھی رانی پروگرام کی اجتماعی شادی کی تقریب میں 17.مسیحی جوڑے بھی شامل ہیں ۔نوبیاہتا جوڑوں میں گوجرانوالہ سٹی کے 15، صدر کے 21، کامونکی کے 29، نوشہرہ ورکاں کے 46 اور وزیراباد کے 54 جوڑے شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈن گارڈن بینکوئٹ گکھڑ میں ،وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماعی شادی کی تقریب میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار بلال فاروق تارڑ،وقار چیمہ ،عدنان چٹھہ ،قیصر اقبال سندھو، عمران خالد بٹ، عمرفاروق ڈار ،محمد نواز چوہان ،عمانوئیل اطہر، مس سونیا عاشق ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید اختر محمود ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس زیب لنسااور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔
لاہور سے مزید