لاہور (خصوصی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لاہو سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے اختتام پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف ایکزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب، اسسٹنٹ کمشنرز اور عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایکزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے مہم کی کامیابی پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ مہم کی کامیابی کیلئے فیلڈ ٹیمیں متحرک تھیں اور مانیٹرنگ کا عمل موثر رہا۔ مہم کے سات دنوں میں مقررہ ہدف بائیس لاکھ تیس ہزار (22,30,000) کے مقابلے میں بائیس لاکھ ستتر ہزار (22,77,000) سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، اس کے علاوہ کیچ اپ دنوں میں بھی ایک لاکھ چھبیس ہزار (1,26,000) سے زائد رہ جانے والے بچوں کو کور کیا گیا۔