لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت امن، برداشت اور ترقی کے ایجنڈے کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح ایک پرامن اور ہم آہنگ پنجاب ہے جہاں ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیر صدارت "ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان (R-NAP) 2021" کے تحت صوبائی سطح پر تشکیل کردہ سوشیو پولیٹیکل اسٹیئرنگ/ریویو کمیٹی کا اجلاس سول سے سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ داخلہ ، محکمہ قانون و پارلیمانی امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی سطح پر لیے جانے والے اقدامات میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔