لاہور ( پ ر) رشوت کے خلاف ایک نئے عزم، شفاف نظامِ کار اور دیانت پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے پنجاب بھر میں انسدادِ رشوت مہم (#SayNoToBribes) کا باقاعدہ اور وسیع آغاز ہو چکا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2024ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا درجہ 133واں رہا۔ ماہرین کے مطابق، ہر سال تقریباً 7 کھرب روپے بدعنوانی کی نذر ہو کر قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ بینک کے تخمینے کے مطابق، رشوت اور کرپشن ترقی پذیر ممالک کے مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا تقریباً 2 سے 3 فیصد ہڑپ کر لیتی ہے۔