• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات سے عوام اورخصوصی طور پرنوجوان مایوس ہوچکے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینارپاکستان کے سائے تلے ہونے والا اجتماع عام تاریخ ساز اور ملک میں پرامن اسلامی انقلاب کی بنیاد ثابت ہوگا۔ منصورہ سے میڈیا سے گفتگو اور جاری بیان میں انہوں نے تمام طبقہ ہائے فکر کو تین روزہ کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے عوام اور خصوصی طور پر نوجوان مایوس ہوچکے ہیں، معیشت ابتری کا شکار ہے اور مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں مفادات اور مراعات کو سمیٹنے کی کوششوں میں مگن ہیں اور عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں، مسلط طاقتور طبقات وسائل پر قابض ہیں۔ ان حالات میں جماعت اسلامی قوم کے لیے نئی سحر کی امید ہے۔ اجتماع عام حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گا اور فرسودہ نظام سے خلاصی کا سبب بنے گا۔
لاہور سے مزید