• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کیا،مصباح الرحمن

لاہور (نیوز رپورٹر) فاؤنڈرز گروپ کے چیئرمین میاں مصباح الرحمان اور اراکین مجلسِ عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان کو اپنے تمام وعدے پورے کرنے چاہییں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کیا، تاہم یہ ضروری ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے سختی سے روکے۔
لاہور سے مزید