کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نے اختلافات پر قومی سلامتی مشیر کو برطرف کر دیا۔ ہنیگ بی نے غزہ پر قبضہ یرغمالیوں کی جانوں کیلئے خطرہ قرار دیا۔ اسرائیلی ناکامیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قومی سلامتی مشیر تزاحی ہنیگ بی کو ان پالیسی اختلافات کے بعد برطرف کر دیا جو قطر میں اسرائیلی فضائی حملے اور غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کے حوالے سے پیدا ہوئے تھے۔