• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ کے 15 ہزار مریضوں کو بیرون ملک علاج کی اجازت دے: اقوام متحدہ

ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈھنم —فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈھنم —فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 15 ہزار مریضوں کو بیرون ملک علاج کی اجازت دے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 15 ہزار فلسطینیوں کو ہنگامی بنیاد پر رفح کی راہداری سے باہر لے جانے کی ضرورت جو جنگ بندی معاہدے کے باوجود اس وقت بند پڑی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جان بچانے اور انخلا کی ہنگامی کارروائیاں غزہ کی جنگ میں شدت کے باعث روک دی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے موضی امراض میں مبتلا 41 مریضوں کو غزہ سے نکال لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ میں علاج معالجے کی سہولتیں جنگ کے دوران تباہی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 15 ہزار مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر غزہ سے باہر لے جانے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید