• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا امداد بندش کے معاملے پر نظرِ ثانی کرے: عالمی ادارۂ صحت

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس—تصویر بشکریہ اقوام متحدہ
 ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسستصویر بشکریہ اقوام متحدہ

عالمی ادارۂ صحت نے امریکا کی جانب سے مالی امداد روکنے کے اعلان کے بعد صورتِ حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اس عالمی صحتِ عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

عالمی ادارے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی وجہ سے ایچ آئی وی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امداد کی بندش سے ایچ آئی وی ایڈز پر قابو پانے کے لیے 50 ممالک میں اس بیماری کی تشخیص، علاج اور روک تھام کا سلسلہ متاثر ہو گا، اس طرح دنیا بھر میں ایچ آئی وی کے تدارک کے لیے کام کرنے والے علاج مراکز بند ہو گئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائرکٹر جنرل نے امریکی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے فیصلوں پر نظرِ ثانی کرے۔

صحت سے مزید