• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے زیتون کی کاشت کرنے پر 32 غیرملکیوں کو ملک بدر کردیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی نائب وزیراعظم یاریو لیون نے کہا کہ 32 غیر ملکی شہریوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی کاشت میں مدد فراہم کرنے پر اسرائیل حکومت نے 32 غیرملکیوں کو بے دخل کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی نائب وزیرِاعظم یاریو لیون کے مطابق غیر ملکی سماجی کارکنوں نے فوجی احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی کاشت میں مدد فراہم کی تھی۔

اسرائیلی نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ زیتون کی کاشت میں معاونت فراہم کرنے والوں کی نشاندہی مغربی کنارے پر آباد غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے کی تھی۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے بے دخل کیے جانے والے 30 سالہ برطانوی شہر روڈی شولکانڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مغربی کنارے میں موجود فلسطینی کسانوں کی مدد کرنے کے آئے تھے۔

برطانوی شہری نے مزید بتایا کہ ہم یہاں زیتون کی کاشت کر رہے تھے کہ اس علاقے کو اسرائیلی فوجی علاقہ بنائے جانے کا اعلان کر دیا گیا، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی عمومی طور پر یہ ہتھ کنڈہ استعمال کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید