پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ کسی جماعت پر پابندی نے کبھی نتائج نہیں دیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی چیزوں کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے۔
بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ صبح 7 بجے جیل کا دروازہ کھل سکتا ہے تو 5 بجے کے بعد کیوں ملاقات نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے فون پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرانے کی بات کی، سہیل آفریدی نے پھر عدالت میں درخواست دائر کی۔
بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ اب تیسرا حل یہی ہے کہ معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے، عدالت کے احکامات نہیں مانے جاتے تو پھر عوام کو ہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔