• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی سے چھٹکارے کیلئے حکومتی سطح پر کاؤنسلنگ ،کلینکس کا قیام ضروری، مقررین

ملتان( پ ر)آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو اور SUN کنسلٹنٹ کے زیرِ اہتمام کمیونٹی کے ساتھ آ گاہی میٹنگ با عنوان سگریٹ نوشی کے اثرات اور تدارک کی حکمت عملیاں کا انعقاد زبیدہ آپا ٹرسٹ ہال ضلع ملتان میں کیا گیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمحمد مزمل ،ڈاکٹر فاروق احمد لنگاہ ، سلطان محمود نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے کہ ان کی طبیعت میں بے زاری اور چڑچڑاپن تو پیدا نہیں ہو رہا اور وہ نیند کی کمی کا شکار تو نہیں کیوں کہ یہ علامات سگریٹ نوشی کو ظاہر کرتی ہیں حکومتی سطح پر سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے کے لیے کونسلینگ اور علاج کے لیے کلینکس کا قیام ضروری ہے ۔زبیدہ آپا اور ٹیچر سونیا اقبال اور ٹیچر خدیجہ نے بھی خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید