• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہرکھڑی موٹرسائیکل کا الارم ، سیکورٹی فورسز کی دوڑیں

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کے الارم نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی دوڑیں لگوا دیں ریلوےپولیس کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کےمرکزی گیٹ کے قریب کھڑی ایک موٹرسائیکل میں لگے الارم کے بجنے سے بھگڈر مچ گئی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد ہے اطلاع ملنے پر پولیس اوردیگرسیکورٹی فورسز نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لےلیاجبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل کو کلیئرکر دیا۔
کوئٹہ سے مزید