• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا نیا 5 سالہ منصوبہ، کھپت میں اضافہ اور قومی سلامتی پہلی ترجیح

بیجنگ (اے ایف پی)چین کا نیا پانچ سالہ منصوبہ،کھپت میں اضافہ اور قومی سلامتی پہلی ترجیح، کمیونسٹ پارٹی کا چار روزہ اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیرہوگیا، معاشی رفتار بڑھانے کا عزم، آئندہ سرمایہ کاری شہری سہولیات، عوامی خدمات اور بزرگوں کی نگہداشت پر مرکوز ہوگی ۔چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک کھپت میں بھرپور اضافہ، سرمایہ کاری میں وسعت اور قومی سلامتی کے استحکام پر توجہ دے گا۔ یہ اعلان چار روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا، جس میں 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے خدوخال طے کیے گئے۔ نیا پانچ سالہ منصوبہ مارچ 2026میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کا ہدف 2030تک ترقیاتی تسلسل برقرار رکھنا ہے۔سست معیشت، جائیداد کے بحران اور امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے پس منظر میں حکومت نے تیز اقتصادی ترقی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سرمایہ کاری شہری سہولیات اور عوامی خدمات کے شعبوں پر مرکوز ہوگی، جبکہ نیا منصوبہ 2030 تک کے ترقیاتی اہداف کی سمت متعین کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید