• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دیوالی پر کھلونا نما کاربائیڈ گن سے 14 بچے آنکھوں سے محروم

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دیوالی کے موقع پر ایک خطرناک اور ممنوعہ کھلونا نما ہتھیار کاربائیڈ گن کے استعمال سے 14 بچے  آنکھوں سے محروم ہوگئے، جبکہ 120 سے زائد بچوں کی آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بھوپال، اندور، جبل پور اور گوالیار کے اسپتالوں میں آنکھوں کے وارڈ زخمی بچوں سے بھر چکے ہیں۔ صرف بھوپال کے ایک اسپتال میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 26 بچوں کو داخل کیا گیا، جن میں سے کئی اپنی زندگی کے باقی دن بینائی کے بغیر گزارنے پر مجبور ہوں گے۔  اگرچہ بھارتی حکومت نے 18 اکتوبر کو اس گن کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی تھی لیکن دیوالی سے قبل ودیشا ضلع میں یہ کھلونے کھلے عام فروخت ہوتے رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید