اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کے حوالے سے عالمی عدالت کے حکم پر فوری عمل درآمد کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد سے غزہ میں انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے گا، جس سے جنگ بندی سے مستقل امن کی جانب بڑھنا آسان ہوجائے گا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین انسانی جانوں کے بچاؤ اور امداد کے فراہمی کو پہلی ترجیح دیں۔
قبل ازیں عالمی عدالت انصاف نے اپنی رولنگ میں کہا تھا کہ اسرائیل انروا کو فلسطینی علاقوں میں امداد کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری رکھنے دے۔