• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شگفتہ اعجاز کے وزن میں اچانک کمی، اوزیمپک کے استعمال پر بحث چھڑ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں کے وزن میں حیرت انگیز طور پر اچانک کمی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔

کم وقت میں تیزی سے وزن کم کرنے کے سبب شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صرف سینیئر اداکارہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی کافی متحرک ہیں اور آئے دن وی لاگ اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے صارفین سے جڑی رہتی ہیں یہی وجہ ہے ان کے وزن میں اچانک کمی نے سب نے نوٹ کیا۔


شگفتہ اعجاز کے خاندان کے وزن میں تیزی سے کمی نے پہلے ہی ایک آن لائن بحث چھیڑ دی، بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پورا خاندان اوزیمپک استعمال کر رہا ہے تاہم سوشل میڈیا پر زیر گردش ان دعوؤں نے اس وقت زور پکڑ لیا جب سینیئر اداکارہ کی بیٹی انیا کے وی لاگ میں Glp1 انجیکشن دکھائی دیا۔

دوسری جانب اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی خوراک میں کمی اور ورزش کے ذریعے قدرتی طور پر حاصل کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید