• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن سے اسرائیل مطمئن ہو، روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو(فائل فوٹو)۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو(فائل فوٹو)۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت قائم کی جانے والی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن کے ساتھ اسرائیل خود کو محفوظ محسوس کرے۔

اسرائیل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے بتایا کہ حماس سے یرغمالیوں کی باقیات واپس لینے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کے انتظام پر اسرائیل اور اس کے شراکت دار ممالک کے درمیان مشاورت جاری ہے، تاہم حماس کسی صورت غزہ کی آئندہ حکومت کا حصہ نہیں ہو سکتی۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کے حوالے سے روبیو نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ الحاق ہونے جا رہا ہے، مگر اسرائیلی پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ہونے والی ووٹنگ امن عمل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید