• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا پتہ افراد کیسز ، 2درخواستوں پر جواب طلب،3نمٹا دی گئیں،1کمیشن کو روانہ

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے صوبے کے مختلف علاقوں سےلاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دائر 6 درخواستوں پر سماعت کے بعد 2 درخواستوں پر وفاقی، صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا جبکہ تین درخواستیں نمٹا تے ہوئے ایک درخواست لاپتا افراد سے متعلق کمیشن کو بھجوا دیا۔ لاپتہ افراد کی درخواستوں پر کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ، محکمہ داخلہ اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کوبتایا گیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے درخواست گزار لاپتہ ہیں اور اب پتہ نہیں چل رہا کہ انہیں کس نے اٹھایا ہے عدالت نے ایک درخواست لاپتا افراد کمیشن کو بھجوا دی جبکہ دو درخواستوں میں وفاقی، صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے رپورٹس طلب کر لیں فاضل بنچ نے تین درخواستیں نمٹا دی۔
پشاور سے مزید