پشاور (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں انٹر کالجز خواتین سپورٹس گالا کےسلسلے میں ٹیبل ٹینس مقابلے شروع ہوگئے ۔ مہمانِ خصوصی کالج پرنسپل اور سپورٹس کمیٹی کی صدر پروفیسر رابعہ سکندرنے افتتاح کیا اس موقع پر سپورٹس گالا کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی سیکرٹری نجمہ ناز قاضی ،گرلز کالج نحقی کی سپورٹس ڈائریکٹر سعدیہ گل، باچا خان گرلز کالج کی افشین گل، گلشنِ رحمان کالج کی ہماء طارق، فرنٹیئر کالج کی صدف شیر ، سٹاف اور طالبات بھی موجود تھیں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام جاری اس سپورٹس گالا میں تھرو بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں منعقد کیے جارہے ہیں۔