پشاور ( لیڈی رپورٹر )اے ائی پی ہیلتھ ایمپلائز خیبر پختونخوا نے اٹھ ماہ سے بند تنخواہوں اور دیگر مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین دنوں سے احتجاج جاری ہے،چند روز قبل حکومت نے تمام مسائل چار دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر تا حال تنخواہوں اور مستقلی کے معاملات پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ5سال سے سابقہ فاٹا میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو فوری ریگولر کیا جائے اور 8ماہ سے بند تنخواہیں جلد از جلد ریلیز کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا۔