پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کے کالج آف ویٹرنری سائنسز، فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کے اسکالر ڈاکٹر محمد سعید نے سپروائزر ڈاکٹر فرحان انور خان کے زیرنگرانی پیتھالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ ان کے مقالے کی توثیق پاکستان، امریکہ اور چین کے نامور پروفیسرز نے کی۔دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر محمد سعید نے کامیابی سے دفاع کیا۔