پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں دو ماہ کے دوران فی کلو آٹا 75 روپے سے بڑھ کر145 روپے تک پہنچ گیا۔پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی سپلائی پر پابندی کے باعث دو ماہ میں خیبر پختونخوا میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے میں 1250روپے کا اضافہ ہوا گیا ہے۔ فی کلو آٹا 75 روپے سے بڑھ کر145 روپے کلو تک پہنچ گیاآٹا مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوگیا، نانبائیوں نے150گرام روٹی 30روپے میں فروخت کرنا شروع کردی۔