پشاور (خصوصی نامہ نگار)قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے شعبۂ مینجمنٹ سائنسز کے سکالر عبیداللہ نے مقالے کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی، ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "Acceptance of Financial System of Imam Abu Hanifa: Challenges and Prospects"تھا۔ یہ تحقیق پروفیسر ڈاکٹر نوید کی نگرانی میں مکمل کی گئی جبکہ ڈاکٹر رب نواز لودھی بیرونی ممتحن تھے۔ دفاعی تقریب میں فیکلٹی ممبران، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔