پشاور (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر بسم اللہ جان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 940 گرام ائس، تین پستول اور 49 عدد کارتوس برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔