• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ،ڈینگی کے مزید 38 تصدیق شدہ کیسزسامنے آگئے

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 38 تصدیق شدہ کیسزسامنے آگئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 268 ہے، خیبرپختونخوا رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 830 ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 25 نئے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 54 ہے،رواں سال ڈینگی کے ایک ہزار 582 مریض ہسپتال میں داخل کئے گئے،رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 560 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔رواں سال ڈینگی سے 2 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔
پشاور سے مزید