پشاور ( لیڈی رپورٹر )پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے گزشتہ روز ایک موٹر بائیک پولیو آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ایمرجنسی ریسپانس یونٹ (ERU) مولوی جی اسپتال کے قریب سے شروع ہوئی اور پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں 40 سے زائد بائیکرز نے شرکت کی، جنہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگائے جن کا مقصد عوام کو اس بات کی ترغیب دینا تھا کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کےدوران اپنے بچوں کو لازمی قطرے پلائیں باقاعدہ پولیو ویکسینیشن ہی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔اس موقع پر سَریر احمد ملک، صدر روٹری کلب پشاور ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر پشاور کینٹ، اور سی ڈی جی عبدالرؤف روہیلا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سَریر احمد ملک نے پولیو کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے ہمارے بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ ہر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ہم ایک پولیو فری پاکستان بنا سکیں۔