• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل الائنس فار سیف فوڈ کے زیر اہتمام کانفرنس کاانعقاد

پشاور(جنگ نیوز)نیشنل الائنس فار سیف فوڈ کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، سفارتکاروں اور زیتون کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں زیتون کی محفوظ، پائیدار اور برآمدی استعداد رکھنے والی سپلائی چین کو مضبوط بنانا تھا۔تقریب کا افتتاح مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کیا، جبکہ اردن، فلسطین، انڈونیشیا اور ملیشیا کے سفراء نے بھی شرکت کی۔تقریب میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وفد کی قیادت ماہر زراعت محمد سعید خان (سی ای او زرعی سیاحت خیبرپختونخوا) نے کی جس میں انکے ساتھ فصیح الرحمان (سابقہ ڈی جی محکمہ زراعت کے پی/ ڈائریکٹر زرعی سیاحت کے پی) اورزیتون کے تیل کے سٹیک ہولڈرز اور زمیندار شامل تھے۔
پشاور سے مزید