پشاور( لیڈی رپورٹر ) تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ʼایک گاڑی سامان ضبط جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ʼتفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے شاہ عالم کے ٹی ایم او سید اظہر علی شاہ نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ بخشی پل اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور غیرقانونی تعمیرات مسمار کردئیے اس موقع پر انہوں نے دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان بھی ضبط کرلیا جبکہ کارسرکامیں مداخلت پر دو افراد کو گرفتار کرلیا اس موقع پر ٹی ایم اے شاہ عالم نے دکانداروں کو تنبیہ کیں کہ وہ سڑک کنارے تجاوزکرنے سے گریز کریں اور ٹریفک کیلئے آنے جانے والے راستوں کو کھلارکھیں تاکہ گاڑیوں کی آمدو رفت ااور عوام کو آنے جانے میں مشکلات پیش نہ ہوں۔