• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے،ہزارہ قبیلہ

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ قبیلہ کے معتبرین اور عمائدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر نصیر الدین کا کا خیل کی کارکردگی لائق تحسین ہے انہوں نے ضلع کوئٹہ کے تعلمی ادارون میں میں معیاری تعلیم کے فروغ کویقینی بنایا ہے خصوصاً میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کرام کی تعیناتیاں اسکولز میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ان کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے ان کی تعلیم دوستی طلباء وطالبات کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کو صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید