کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا محکمہ انصاف سے 2020 کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ، امریکی صدر نے دعوی کیا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، الیکشن چوری شدہ اور دھاندلی زدہ تھا، میل ان ووٹنگ اور ابتدائی ووٹ ڈالنے کا عمل غیر شفاف، سخت ووٹر شناخت قوانین کی ضرورت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 2020 کے صدارتی انتخابات کو “چوری شدہ اور دھاندلی زدہ” قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف (DOJ) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ یہ “امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل” ہے اور اگر اس پر کارروائی نہ کی گئی تو آئندہ انتخابات، بشمول 2026 کے وسط مدتی انتخابات، بھی متاثر ہوں گے۔