• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اشفاق احمد تبدیل

اسلام آباد(رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نےڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اشفاق احمد کو تبدیل کردیا ہے۔پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسر اشفاق احمد کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، سیکشن افسر محمد زبیر کا رواں برس یکم جولائی کو وزارت مذہبی امور سے وزارت منصوبہ بندی کیا گیا تبادلہ منسوخ کیا گیا ہے۔وہ او ایم جی کے گریڈ18 کے افسر ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید