• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ، اویس قادر و دیگر کیخلاف فیصلہ محفوظ

سکھر(آئی این پی )سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 6 نومبر کو سنایا جانیوالافیصلہ اینٹی کرپشن یا ایف آئی اے کو ریفرنس حوالگی یا خارج کرنے سے متعلق ہوگا۔ احتساب عدالت کے جج غلام یاسین کولاچی نے خورشید شاہ اور اویس شاہ کیخلاف کیس کی سماعت کی۔نیب سکھر نے حتمی چالان میں رقم ایک ارب 23 کروڑ سے کم کرکے 19 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کیس ایف آئی اے کا نہیں بنتا،اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 6 نومبر کو سنانے کا اعلان کیا۔فیصلہ اینٹی کرپشن یا ایف آئی اے کو ریفرنس حوالگی یا خارج کرنے سے متعلق ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید