• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کتے کی ویکسینیشن پر 19 ہزار خرچ؛ پھر مارنے کی کیا ضرورت؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے آوارہ کتوں کے خاتمے اور مبینہ نسل کشی کیخلاف درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہر کتے پر ویکسینیشن کی مد میں 19 ہزار روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو پھر انہیں مارنے کی کیا ضرورت ؟ پاکستان پینل کوڈ کے تحت کتوں کو مارنا جرم ہے، فاضل جسٹس نے 9اکتوبر کو مردہ کتوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر سرکاری وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور پر تو ایف آئی آر ہو گی اور جب مقدمہ ہو گا تو وہ بتائے گا کہ کس کے کہنے پر یہ سب ہوا؟ دوران سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ ہم اس معاملے کو تفصیلی طور پر سن کر نمٹانا چاہتے ہیں، اسلام آباد جیسے دارالحکومت میں کتوں کے حقوق کیلئے پٹیشن آنا حیران کن ہے،عدالت نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی جانب سے فریم ورک رپورٹ جمع کروانے پر درخواست گزار وکیل سے تحریری تجاویز طلب کر لیں۔
اہم خبریں سے مزید