• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پیدا کرنیوالے صارفین کو اضافی ریلیف دینے پر پابندی

لاہور(آن لائن) وفاقی حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو بلوں میں اضافی ریلیف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھیج کر ہدایت کی ہے کہ صارفین کے میٹرز میں ایم ڈی آئی ریکارڈ کے مطابق اضافی بجلی پیدا کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف نہ دیا جائے۔ذرائع کے مطابق، اضافی سولر پینلز کے ذریعے صارفین کو دہری طور پر بلوں میں ریلیف مل رہا تھا، کیونکہ نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین کو یونٹس کے ساتھ ساتھ اضافی برآمد (ایکسپورٹ) پر بھی کریڈٹ ملنے لگا تھا۔ لیسکو میں کئی صارفین نے معاہدے کے تحت اضافی سولر پینلز نصب کیے، جس کے نتیجے میں بلوں میں غیر معمولی ریلیف لینا شروع ہو گیا تھا۔وفاقی حکومت نے اس اقدام کے ذریعے بلوں میں اضافی ریلیف کے غلط استعمال کو روکتے ہوئے تمام صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ سسٹم کی شفاف اور منصفانہ کارروائی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید