• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کوششیں ناکام، غذائی شعبے کا گردشی قرضہ کم نہ ہو سکا

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی مسلسل کوششوں کے باوجود غذائی شعبے (فوڈ سیکٹر)میں جمع ہونے والا سرکلر ڈیٹ(گردشی قرضہ)کم نہیں ہو سکا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق پاکستان کے غذائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 325 ارب 60 کروڑ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے، اسے کم کرنے کے لئے کی جانے والی حکومتی کوششیں بے سود ثابت ہو گئی ہیں۔مختلف وفاقی و صوبائی ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، اداروں کے ذمہ بنیادی رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے ہے، اور مارک اپ 237 ارب 32کروڑ روپے سے زائد ہے۔ دستاویز کے مطابق فوڈ ڈپارٹمنٹ پنجاب 17ارب 59 کروڑ، فوڈ ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ 13ارب 24 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے، فوڈ ڈپارٹمنٹ سندھ 9 ارب 58 کروڑ، فوڈ ڈپارٹمنٹ بلوچستان 9 ارب 50 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، فوڈ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان 6 ارب 72کروڑ، فوڈ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر 2 ارب 27کروڑ کا نادہندہ ہے۔این ایف ایم ایل ٹی سی پی کا 126 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، پاسکو نے 6 ارب 15 کروڑ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے 2 ارب 85 کروڑ ادا کرنے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید