• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی اور میٹا کا ”الف“ اردو ورژن برائے میٹا اے آئی کا اجراء

اسلام آباد(ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی اور میٹا کا ” الف “ اردو ورژن برائے میٹا اے آئی کا اجراء، پاکستان میں اے آئی لٹریسی اور گورنمنٹ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایکسپیریئنس پروگرام کا بھی اعلان، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے تقریب کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میٹا اے آئی کا اردو ورژن ایک تاریخی سنگِ میل ہے ، وزیر اعظم کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے تحت پاکستان اس سمت میں گامزن ہے جہاں ٹیکنالوجی ہر شہری کو بااختیار بناتی ہے، ہماری نیشنل اے آئی پالیسی اور میٹا کے ساتھ شراکت داری اسی عزم کی عکاس ہے، جو حکومت اور تعلیمی اداروں میں اے آئی لٹریسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور انوویشن کے فروغ کا باعث بن رہی ہے، الف یعنی میٹا اے آئی کا اردو ورژن ایک تاریخی سنگِ میل ہے جو ٹیکنالوجی کو عوام کے لیے مزید قابلِ رسائی اور شمولیتی بنا رہا ہےتاکہ کوئی بھی اس ڈیجیٹل سفر میں پیچھے نہ رہ جائے، میٹا نے گائیڈ کا مقامی ورژن بھی متعارف کرایا، جو وزارت آئی ٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے یہ دستاویز ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح میٹا کا اوپن سورس اے آئی ماڈل “Llama” سرکاری امور میں بہتری، عوامی خدمات کے معیار میں اضافہ اور ڈیٹا خودمختاری کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید