برلن(ایجنسیاں ) AI وزیر حاملہ ہوگئی، 83 ’بچوں‘ کو جنم دے گی ، البانوی وزیرِاعظم کا انوکھا اعلان،ہر رکنِ پارلیمنٹ کے لیے ایک اے آئی بچہ، بطور ذاتی معاون مقرر،ایڈی راما ، حزبِ اختلاف نےٹیکنالوجی کا تماشہ” قرار دیا،سیاسی فیصلوں میں اے آئی پر انحصار خطرناک، ناقدین، برلن میں منعقدہ گلوبل ڈائیلاگ فورم میں البانیا کے وزیراعظم ایڈی راما نے حیران کن اعلان کیا کہ دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر دیئیلا “حاملہ” ہے اور جلد 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی۔حزب اختلاف نے اس منصوبے کو ٹیکنالوجی کا تماشہ قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سیاسی فیصلوں میں مصنوعی ذہانت پر انحصار خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ موجودہ قانونی نظام انسانوں کے لیے بنایا گیا ہے نہ کہ الگورتھمز کے لیے۔ایڈی راما کا کہنا ہے کہ دیئیلا اور اس کا ڈیجیٹل خاندان حکومت کے کام کرنے کا انداز بدل دے گا۔ انہوں نے کہا مصنوعی ذہانت اب کہانی نہیں رہی، یہ البانیا کی نئی حقیقت ہے۔دیئیلا کو ستمبر 2025 میں متعارف کرایا گیا۔ وہ دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت کی وزیر ہیں جو البانیا کے پبلک پروکیورمنٹ سسٹم کی نگران ہیں۔